• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ ،خودکش دھماکہ، 8افراد ہلاک،20زخمی

موغادیشو ( نیوز ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں خودکش دھماکے میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق موغادیشومیں خودکش بمبارنے بارودسے بھری گاڑی اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے سے ٹکرادی ، جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ امدادی کارکنوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ ادھر واقعے کے بعد کسی تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ صومالیہ میں کئی برس سے اس قسم کے حملے جاری ہیں۔
تازہ ترین