• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قوانین کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس میں نیب قوانین کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ احتساب عدالت کے روبرو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں ہی چلیں گے۔

تازہ ترین