• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسچینج کمپنی کے دفتر پر چھاپہ، کروڑوں کی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے راولپنڈ ی میں غیرقانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ایکسچینج کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر کروڑوں کی پاکستانی رقم اور 2.2ملین مالیت کے برابر غیر ملکی کرنسی برآمدکرلی ،منیجر سمیت دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا، بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمدہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید