• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار الحق کو بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو ٹوئٹر پر کم سن بچی کی جانب سے روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔گلوکار و سیاستدان نے دو روز قبل ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بچی کو باورچی خانے میں روٹی تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی چھوٹی سی روٹی تیار کر رہی ہیں اور اسی دوران ان کی والدہ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ابرارالحق نے کیپشن میں لکھا کہ’تربیت کیلئے سب سے بہترین عمر یہی ہے‘۔گلوکار کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے تبصرے کیے جبکہ اسے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرنے والے زیادہ تر افراد نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ روٹی تیار کرنا ایک مہارت ہے اور اس کا بچی یا بچے سے کوئی تعلق نہیں اور ساتھ ہی کچھ افراد نے لکھا کہ انہیں ویڈیو پر کوئی اعتراض نہیں مگر گلوکار نے جو کیپشن لکھا ہے وہ مناسب نہیں۔ایک اور صارف نے گلوکار کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات کو درست قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہیں طعنہ دیا کہ وہ دونوں صنف لکھنا بھول گئے۔جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض لوگوں نے ابرارالحق کے حق میں بھی کمنٹ کیے اور لکھا کہ گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب لبرلز اور فیمنسٹ افراد آگ بگولہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین