• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر


پنجاب میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی دسویں نمبر پر ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی فیصل آباد میں ہے، پاکستان میں دوسرے نمبر پر بہاولپور، تیسرے نمبر پر گوجرانوالہ اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ یا دھند کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسموگ کے پھیلاؤ کے خلاف لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں ہفتے دھواں چھوڑنے والی60 گاڑیاں ضبط کرکے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

ملتان میں صوبائی حکومت پچاس فی صد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد نہ کراسکی۔

تازہ ترین