• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ہرشعبہ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے، احسن اقبال

نارووال(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ہرشعبہ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے ،پی ڈی ایم تحریک اس وقت جاری رہےگی جب تک عمران خان سے استعفے نہیں لے لیتے،میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں جنہوں نے نیا پاکستان کے نام پر ووٹ دئیے تھے کہ عمران خان کا احتساب کریں ان کے ساتھ دھوکہ کیوں کیاگیا نیا پاکستان کا خواب بیچ کر انہیں ڈروانا پاکستان کیوں دکھایاگیا آج کوئی بھی شخص اپنے وسائل میں رہ کر اپنا بجٹ نہیں چلا سکتا۔ پی ڈی ایم اپنی تحریک اس وقت جاری رکھے گی جب تک عمران خان سے عوام استعفے نہیں لے لیتے اس کا واحد حل ملک میں نئے منصافانہ انتخاب ہیں ملک کے اندر گیس کا جو بحران ہے اس کی مذمت کرتا ہوں حکومت کی نااہلی کی سزا آج گھر گھر عوام بھگت رہی ہے ۔

تازہ ترین