• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان کے صرف ایک بھائی کو جانتا ہوں، سلمان خان کے مداح کا دعویٰ

ممبئی (این این آئی)اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ʼʼانتم دی فائنل ٹروتھʼ کی تشہیر کیلئے کامیڈی شو ʼʼدی کپل شرما شوʼʼ میں شرکت کی۔پروگرام کے شرکا نے اداکار سے اپنے من پسند سوالات کیے، ان ہی میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور خود کو سلمان خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیا۔ اس شخص نے کہا کہ میں ایک چھوٹا اداکار ہوں جس پر سلمان خان نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔اداکار نے بات جاری رکھی اور شاہ رخ خان کی ایک فلم کا ڈائیلاگ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ صاحب کا ڈائیلاگ کیا ہے؟ جس پر مداح نے جواب دیا کہ بھائی میں آپ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا، ہندوستان کا صرف ایک بھائی (سلمان خان) ہے، اور میں صرف اسے ہی جانتا ہوں۔سلمان خان نے کہا کہ پر شاہ رخ خان اپنا بھائی ہے، تمہارے بھائی کا بھائی کیا ہوا؟ جس پر مداح نے کہا کہ جی وہ بھی میرے بھائی ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ یہ بات ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنا۔ علاوہ ازیںبولی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان اپنی فلم انتم؛ دی فائنل ٹروتھ کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم ہوگئے اور کہا کہ دودھ ضائع کرنے سے بہتر ہے کسی غریب بچے کو دے دیں۔سلو میاں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے مداح ان کی فلم انتم کے پوسٹر پر دودھ پھینک رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آئندہ ماہ اپنی بھانجی علیزے کو بولی وڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں، علیزے بہت جلد ایک رومانٹک فلم میں نظر آئیں گی جس کو خود سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔علیزے کی فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین