• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے افغانستان پر اسلامی سربراہ کانفرنس اسلام آباد میں طلب کرلی

جدہ(شاہدنعیم) سعودی عرب نے اسلامی سربراہ کانفرنس( او آئی سی ) کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے افغانستان کی انسانی صورتحال پر بحث کےلیے 17 دسمبر کو پاکستان میں خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان نےافغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کےلیے اجلاس کی درخواست کی تھی۔ سعودی عرب نے او آئی سی کے رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اور افغانستان کی مدد میں دلچسپی رکھنے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں موثر انداز میں شرکت کریں۔ سعودی عرب نے امید ظاہر کی کہ اجلاس افغانستان کے امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرنے،افغانستان کی خودمختاری ،اتحاد و سالمیت کی اہمیت کو منوانے، اس کے اندرونی امورمیں بیرونی مداخلت سے نمٹنے، ہر طرح کی دہشتگردی سے جنگ کرنے اور افغانستان کے علاقوں کو دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ یا سرگرمیوں کےلیے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’موسم سرما کی آمد پر افغان عوام خطرناک انسانی بحران سے دوچار ہو رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید