• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین کے شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل

معروف پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہوگئے۔

ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کامیابی سے شوبز کیریئر کے دس سال مکمل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نےاپنے کیرئیر کے سب سےپہلےڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نومبر 2011 میں انہوں نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’یہ پہلا سین ہے جو انہوں نے شوٹ کروایا تھا اور یہ  فروری 2012 میں نشر ہواتھا‘۔


انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ 10 سال میں تقریباً 25 پروجیکٹس کرنے بعد وہ اپنے تمام مداحوں کی شکر گزارہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس زندگی کے لیےاور ایسے سفر کے لیے جو کہ ان کی خواہش سے بھی زیادہ ہے‘۔

ماورہ حسین نے بتایا کہ ’ایک اداکارہ ہونا ان کی سب سے بڑی خوشی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اس سفر میں بہت کچھ سیکھا، ترقی کی ، اور ایڈونچر سے بھی لطف اندوز ہوئیں‘۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ’انہوں نے اس سفر میں بہت سےخوبصورت اتار چڑھاؤ اور بہت سے گہرے تاریک نشیب و فراز بھی دیکھے لیکن وہ آج جو کچھ بھی ہیں اسی وجہ سے ہیں جس سے وہ اس گزشتہ دہائی میں گزری ہیں‘۔

آخر میں ماورہ حسین نے لکھا کہ ’وہ آج جو زندگی گزار رہی ہیں وہ سب ان کے مداحوں کی دعاؤں،سپورٹ، اور تنقید کی وجہ سے ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں مداحوں نےنے شمار پیار دیا ہے، شکریہ شکریہ شکریہ‘۔

تازہ ترین