• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونائیٹڈ بینک اور یو مائیکرو بینک کے درمیان ایم او یو پر دستخط

کراچی(جنگ نیوز) یو بی ایل ہیڈ آفس کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت یو بی ایل کے صدر اور سی ای او شہزاد ڈاڈا اور کبیر نقوی صدر اور سی ای او یو مائیکرو بینک نے کی ۔اس موقع پر دونوں بینکو ں کے سینئرافسران جن میں فاروق اے خان ،محمد طیب خورشید ،مریم پرویز،محمد فاروق کامران،محسن اسلم اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر یونائیٹڈ بینک اور یو مائیکرو فنانس بینک نے ایک میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ پر دستخط کئےجس کا مقصد پاکستان میں فنانشل سیکٹر کا فروغ مثلا میڈیم سے لانگ ٹرم ڈیبٹ فنڈنگ،ریٹیل ٹی ایف سی،اسلامک مائیکرو فنانس فنڈنگ،کمرشل پیپر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس موقع پر یو بی ایل کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بطور بیسٹ ڈیجیٹل بینک ہم اپنے اسٹریٹیجک شراکت داروں کے ہمراہ مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یو بینک کے صدر کبیر نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس شراکت داری کے موقع پر خوشی محسوس کرتے ہیں اور بینکنگ سیکٹر کی بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

بزنس سے مزید