• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے ہائپرسونک کروز میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس نے سرکون نامی ہائپرسونک کروز میزائل کے کا میاب تجربہ کیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس، امریکا، فرانس اور چین ایک عرصے سے ماچ 5کہلانے والے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکلز کی تیاری کے تجربات کر رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی جنگی جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے سرکون میزائل داغا گیا،، جس کے ذریعے 400کلومیٹر دور ایک ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ روس کا منصوبہ ہے کہ یہ میزائل جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیے جائیں۔اس میزائل کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین طویل عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔ روسی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ہائپر سونک کروز میزائل نے 400 کلومیٹر کی مسافت پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
تازہ ترین