• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید 2 کشمیری شہید، پاکستان کی بھارتی فوج کے اقدام کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نے پلوامہ میں 2 کشمیریوں کو نام نہاد محاصرے کے دوران شہید کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی افواج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ماہ میں 18 بے گناہ کشمیری شہید کیے گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم و جبر کو مزید تیز کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی گرفتاریاں اور حریت رہنماؤں کی نظربندی جاری ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال عالمی برادری کے لیے تشویشناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید