• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی طاقت کو کھودیا، اعجاز اسلم کی والد کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ

کراچی (آئی ا ین پی) معروف اداکار اعجاز اسلم نے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعجاز اسلم نے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جو کہ اداکار اور ان کے مرحوم والد کی یادگار تصویر کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اعجاز اسلم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے پیارے والد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ اداکار نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنا سب سے اچھا دوست اور اپنی طاقت کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے لیے سورۃ فاتحہ لازمی پڑھیں۔واضح رہے کہ اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع ان کے قریبی دوست اور اداکار فیصل قریشی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔ جبکہعدنان صدیقی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اعجاز اسلم کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے افسوس ہوا کہ ان کے پیارے دوست اعجاز اسلم کے والد کچھ دیر پہلے انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اعجاز اسلم کی فیملی کو دعائوں میں یاد رکھیں۔عدنان صدیقی نے اعجاز اسلم کے والد کے اگلے جہان میں بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

تازہ ترین