• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھنیوں کے دانت گنا اور درختوں کی شاخیں کھانے سے جھڑگئے، چڑیا گھر انتظامیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں کے دانت گنا اور درختوں کی شاخیں کھانے سے جھڑ گئے ہیں۔ فور پاوز نامی بین الاقوامی این جی او نے کراچی چڑیا گھر کا بھی دورہ کیا جس پر انکشاف ہوا کہ 17 سالہ نورجہاں کے دانت ٹوٹ گئے ہیں جس سے وہ شدید تکلیف میں ہے اور اسے فوری علاج کی ضرورت ہے،اس کے ساتھ ہی 16 سالہ مدھو بالا بھی عمر پوری ہونے کے باوجود اب تک بالغ نہیں ہو پارہی اور وجہ دیکھ بھال کا ٹھیک نہ ہونا جبکہ اطراف میں موجود شورو غل ہے جس سے دونوں ہاتھی ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہیں، دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں این جی او نے اپنی سفارشات بھی جمع کروائیں جس میں ہتھنیوں میں خون کی کمی کا بھی بتایا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید