• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے 3 ہزار یہودی ایتھوپیا سے لانے کی منظوری دےدی

مقبوضہ بیت المقدس ( نیوزڈیسک) اسرائیلی حکومت نے ایتھوپیا کے 3ہزار شہریوں کے لیے فوری نقل مکانی کی منظوری دے دی ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ مسلح تنازع کے باعث مشرقی افریقا میں واقع ملک کے ان شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے ۔ وزیر اعظم نفتالی بینیت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کابینہ نے 3ہزار ایتھوپی شہریوں کے لیے فوری ہجرت کر کے اسرائیل آنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ان افراد کے قریبی رشتے دار اور متعلقین اسرائیل میں رہتے ہیں۔ اسرائیل کی خاتون وزیر ہجرت بنینا تامانو نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ وہ خود ایتھوپیا میں پیدا ہوئی تھیں۔
تازہ ترین