• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور روس تیزی سے مصنوعی ذہانت پر مہارت حاصل کر رہے ہیں، برطانوی ایجنسی

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ چین اور روس مصنوعی ذہانت میں مہارت حاصل کرنے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے آئندہ دس سال کے دوران دنیا کی ارضیاتی سیاست (جیو پولیٹکس) میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایم آئی سکس کا سربراہ بننے کے بعد رچرڈ مور نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوانٹم انجینئرنگ، بایو انجینئرنگ میں مہارت اور بڑی تعداد میں ڈیٹا کے ساتھ ہیرا پھیری کے تجربات کے نتیجے میں جمہوری قوتوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سنتھٹک بایولوجی کے شعبہ جات میں بہت پیسہ خرچ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان شعبوں میں مہارت کے حصول سے وہ غلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین