• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانی کا کنوارے مردوں کیلئے خاص مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے کنوارے مردوں کو ایک خاص مشورہ دے دیا ہے۔

مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ، اداکارہ حرا مانی کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کا مشورہ ہے شادی کرلیں اگر بیوی اچھی مل جائے گی تو آپ کو خوشی ہوگی اور اگر ایسا نہ ہوا تو آپ فلسفی بن جائیں گے‘۔


مانی کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ 

تازہ ترین