• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13980 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی اور اموات کی مجموعی تعداد 7622 ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 2195 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 462657 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 6770528 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ اب تک 475160 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت6881 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6676 گھروں میں، 15 آئسولیشن سینٹرز میں اور 190 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 214 نئے کیسز میں سے 52 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 30، ضلع شرقی 12، ضلع وسطی5، ملیر 4 اور کورنگی سے 1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

دیگر اضلاع میں سجاول 22، شہید بے نظیر آباد 18، حیدرآباد 15، نوشہرو فیروز 14، بدین، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور دادو سے 12-12، ٹنڈو الہیار 11، جامشورو 9، لاڑکانہ، تھر پارکر اور مٹیاری سے 6-6، عمر کوٹ 5، خیرپور اور سکھر سے 1-1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 211365 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک24421531 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین