• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون سے اسپتالوں پر دباؤ نہیں آنے دیں گے، وزیراعظم ناروے

اوسلو(ناصر اکبر)نئے کوویڈ 19 ویرینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے نارویجن حکومت متعدداقدامات متعارف کروا رہی ہے،اس سلسلے میں وزیر اعظم یوناس گہر سٹور، وزیر صحت انگولڈ شجرکول ،ہیلتھ ڈائریکٹر بیورن گلڈووگ اور این آئی پی ایچ کی ڈائریکٹر کیملا اسٹولٹن برگ نے ناروے میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم یوناس گہر سٹور نے کہاکہ کئی ہفتوں سے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے بعد حکومت ہسپتالوں کو دبائو سے بچانے کیلئے ایکشن لے رہی ہے، انہوں نے کہاپچھلے ہفتے ہمارے پاس Tromsø، Trondheim اور Oslo میں انفیکشن کے کئی نئے ریکارڈ سامنے آئے ہیں، وزیر اعظم یوناس گہر سٹور نے کہا کہ حکومت اب نئے قومی اقدامات متعارف کروا رہی ہےاور ان اقدامات سےبلدیات کو کورونا پاسپورٹ متعارف کرانے کا موقع ملے گا ، 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو "بوسٹر" خوراک دینے کا منصوبہ ہے ،یہ اقدامات ایک نئے شٹ ڈاؤن کو روکیں گے،نئی سفارشات میں حکومت نے کہا کہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسیوں، دکانوں اورشاپنگ سینٹرز میں جہاں فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے وہاں فیس ماسک استعمال کریں، انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور کام کے زیادہ بوجھ والے علاقوں میں اسکول کےطلباء کی باقاعدگی سے جانچ کعی جائے گی، یہ قواعد 1 دسمبر سے لاگو ہو گئے ہیں ، یہ اقدامات صحت کے حکام کے مشورے اور سفارشات پر مبنی ہیں ،حکومت کرسمس سے پہلے پوری بالغ آبادی کو تیسری خوراک پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیر صحت انگولڈ شجرکول نے کہاکہ ملک میں پھیلاؤ کو محدودکرنے اور اس میں تاخیر کرنے کے لیے ہم متعدد اقدامات متعارف کروا رہے ہیں۔ 

تازہ ترین