امریکا میں گریٹ ڈین نامی کتوں کی نسل کی ایک مادہ کتے نے سب سے لمبے کتے ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مینی نامی پالتو گریٹ ڈین کا تعلق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے خاندان سے ہے۔ منی نے 3 فٹ 2 انچ قد کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا۔
مینی کے مالکان کین اور لیزا نے اسے صرف 2 ماہ کی عمر میں گود لیا تھا اور پہلی سالگرہ تک اس کا وزن تقریباً 16 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔
جب مینی کی عمر تقریباً ڈھائی سال تھی تو کین اور لیزا کی بیٹی نے تجویز دی کہ مینی گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خاندان نے مینی کے مکمل بالغ ہونے کا انتظار کیا، جس کے بعد ساڑھے تین سال کی عمر میں اس کے قد کی باضابطہ پیمائش کی گئی۔
پیمائش کے مطابق مینی کا قد 3 فٹ 2 انچ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ وہ مادہ کتوں کے زمرے میں ریکارڈ کیا جانے والا اب تک کا سب سے لمبا کتا ہے۔