• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، این سی سی آئی اے نے لاہور سے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر ججز کی تضحیک اور کردار کشی کی تھی۔

اس سلسلے میں این سی سی آئی اے نے اپنی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی، جسٹس علی ضیاء باجوہ کچھ دیر بعد درخواست پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر این سی سی آئی اے کو سخت نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 15جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ہم اس معاملہ کی تہہ تک جائینگے، ججز کی خلاف مہم چلانے والوں کی لسٹیں تیار کریں، آئندہ کوئی ایسی پوسٹ نظر آئی تو ذمہ داری ڈی جی ہونگے۔ 

قومی خبریں سے مزید