بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے بیان کے بعد بنگلادیشی کرکٹرز نے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
بنگلادیشی کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے استعفے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
نظم الاسلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب نظم الاسلام کے بیان پر بنگلادیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد متھون نے کہا کہ نظم الاسلام کو بی پی ایل کے میچز سے قبل مستعفی ہوجانا چاہیے بصورت دیگر کرکٹرز نہیں کھیلیں گے۔
محمد متھون کا کہنا تھا کہ نظم الاسلام کے ریمارکس کھلاڑیوں کے وقار، پروفیشنل ازم اور عزت کے خلاف ہیں۔
علاوہ ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی نظم الاسلام کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ توہین آمیز یا دل آزاری کا باعث سمجھے جانے والے بیان پر دکھ کا اظہار کرتا ہے۔
بی سی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ بورڈ کے ترجمان کے علاوہ کسی ڈائریکٹر کے اس طرح کے بیان کی ذمے داری نہیں لیتے، کرکٹرز کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف بورڈ ڈسپلنری ایکشن لے گا۔