• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسرہ رضوی کی شوہر عبد الہادی سے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ یاسرہ رضوی نے شوہر عبد الہادی سے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔یاسرہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر 3 سال قبل کی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اب بھی ایک ساتھ ہیں؟ مجھے حیرت ہے کہ کیا سوشل میڈیا آنے سے پہلے بھی لوگ اسی طرح دوسروں کی ذاتی زندگی کے حوالے سے اتنی آسانی سے قیاس آرائیاں کرتے تھے۔اداکارہ نے لکھا کہ میرے والدین کی ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر نہیں ہیں لیکن وہ تقریبا 50 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ساتھ ہیں۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون لوگ ہیں جو ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔یاسرہ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے جنوری 2016 میں 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کی تھی، عبد الہادی پاکستانی اداکارہ جنان حسین کے بھائی اور ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں۔

دل لگی سے مزید