• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرتا کی موت کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ یونیورسٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

کراچی( امداد سومرو) محکمہ داخلہ سندھ نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نمرتا چندانی کی موت کی رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ حال ہی میں انتقال کرجانے والی طالبہ نوشین شاہ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کی ساکھ بحال کرنے کے لئے کیا ہے یونیورسٹی کی دو طالبات کی پراسرار موت نے یونیورسٹی انتظامیہ پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔نمرتا 16 ستمبر 2019 کو یونیورسٹی ہاسٹل میں اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی تھیں جبکہ نوشین شاہ 25 نومبر 2021 کو اسی طرح ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔نمرتا کی موت کی رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر دی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ اقبال متیلو نے نمرتا کی موت کی عدالتی تفتیش کی تھی۔بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی بگڑتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے محکمہ داخلہ سے تحریری درخواست کی ہے عدالتی تحقیقات میں کئی امور کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین