ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے محکمہ صحت عامہ ’وقایہ‘ نے کہا ہے کہ مملکت آنے والوں کو مزید سہولت دی گئی ہے۔ کچھ ایسی ویکسینیں لگوانے والوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے جو اب تک سعودی عرب میں قابل قبول ویکسینوں میں شامل نہیں تھیں۔ محکمہ صحت عامہ کا کہنا ہے کہ ’روسی ویکسین اسپوتنک وی کی دو خوراکیں حاصل کرنے والوں کو حج عمرہ اور مختصر وزٹ ویزے پر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس پرعملدرآمد یکم جنوری 2022 سے ہوگا، جبکہ چینی ویکسن سائنو ویک اور سائنو فام کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والوں کو یکم دسمبر سے مملکت آنے کی اجازت ہے۔