• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کیلئے تقریب،مریم اور حمزہ کی گلوکاری

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں تقریب کے دوران حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گلوکاری کی ویڈیوو ائرل ہو گئیں

جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح لندن میں اگست میں ہوا تھا، عائشہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہے تھے

نکاح کے چند ماہ بعد گزشتہ شب مریم نواز کے کزن حمزہ شہباز شریف نے جنید صفدر کی شادی کی ایک تقریب منعقد کی جس میں دونوں خاندان کے افراد کے علاوہ ن لیگ کے سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں حمزہ شہباز نے بھی گانے گائے جبکہ مریم نواز نے بھی تقریب کے دوران گلوکاری کے جوہر دکھائے۔حمزہ شہباز نے ہمیں تم سے پیار ہے کتنا، ہم نہیں جانتے اور چاندنی رات کو گاکر محفل لوٹی جبکہ مریم نواز نے تم دینا ساتھ میرا، او میرے ہمنوا گانا گایا۔

شادی کے سلسلے میں تقریب کی وائرل ویڈیوز میں مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ن لیگ نے تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کی شادی کی استقبالیہ تقریب 14 دسمبر کو اسلام آباد جب کہ ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

تازہ ترین