• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) 23 سماج دشمن پکڑے گئے ۔تھانہ روات پولیس نےمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے12قمار بازوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم 26ہزار 200روپے، 12 موبائل فون برآمد کر لئے ۔ موقع پر موجود 7 موٹر سائیکلیں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔ائر پورٹ اور ویسٹرج پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 80 پتنگیں اورڈوریں برآمد کرلیں۔گنجمنڈی پولیس نےآتش بازی کا سامان لے کر جانے والے 2ملزموں کو دھر لیا۔راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں سے 2 پستول اور520گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زیاد ہ چرس برآمدکرلی ۔
اسلام آباد سے مزید