ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملتان آرٹس کونسل نے ادبی بیٹھک قائم کر دی ہے۔ جس میں گلوکار، شاعر، دانشور، موسیقار، سٹیج آرٹسٹ اور ہنرمندوں کے علاوہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے فنکار شرکت کریں گے۔بیٹھک کا وقت روزانہ شام 4 تا 8 بجے شب ہو گا ڈائریکٹر آرٹس کونسل طاہر محمود نے کہا کہ فن کاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔