• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ عالمی اردو کانفرنس کی تقریب کا آج افتتاح کرینگے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”چودھویں عالمی اردو کانفرنس2021“ کی افتتاحی تقریب جمعرات 9دسمبر ساڑھے تین بجے سہ پہر آڈیٹوریم Iمیں ہوگی، افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔اردو کانفرنس میں کینیڈا سے شاہدہ حسن، امریکا سے تسنیم عابدی، لندن سے عامر حسین، شارجہ سے ثروت زہرا، ہندوستان سے ابوصفہیان اصلاحی، یوکے سے مہ جبیں غزل شرکت کریں گے۔ ہندوستان سے معرو ف ادیب و شاعر آن لائن کانفرنس کا حصہ ہوں گے جن میں گلزار صاحب، گوپی چند نارنگ، منظر بھوپالی، فرحت احساس، خوش بیر سنگھ شاد، رنجیت سنگھ چوہان اور انیس اشفاق بھی کانفرنس میں آن لائن شریک ہوں گے۔

تازہ ترین