• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک منگوانے کیلئے اغوا کی گئی 6 سالہ بچی بازیاب، اغوا کار گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے بھیک منگوانے کیلئے اغوا کی گئی 6 سالہ مروا کو بازیاب کرکے اغوا کار امین اللہ کاکڑ کو گرفتار کر لیا ،بچی کے اغوا کامقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا تھا، ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق بچی کو 4 دسمبر کوتھانہ سہراب گوٹھ کی حدودو سے اغوا کیا تھا،پولیس نےمتاثرہ خاندان کی نشاندہی پر ملزم کوگرفتار اور بچی کو پلاسٹک کے بڑے بیگ کمبل اور تکیہ کے سا تھ بر آمدکر لیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عادی مجرم ہے، اور اس سے پہلے بھی بچے کے اغوا کیس میں ایف بی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا ہے۔

تازہ ترین