• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائمہ خان کی یونیسیف گالا سے دلکش تصاویر وائرل

برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دو روز قبل لندن میں یونیسیف کے بلیو مون گالا میں شرکت کی تھی، جہاں سے ان کی خوبصورت تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے یونیسیف کے بلیو مون گالا میں شرکت کرنے کے لیے کالے رنگ کے گاؤن کاانتخاب کیا۔

وہ کالے رنگ کے گاؤن ہلکے میک اپ اور کھلے ہوئے بالوں کے ساتھ بہت دلکش لگ رہی تھیں۔

انہوں نے اس تقریب میں اداکارہ للی جیمز کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر تصاویر بھی بنوائیں۔ 

بلیو مون گالا ایک خاص تقریب ہے جو کہ یونیسیف کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہے - 

یہ تقریب بچوں کے لیے کام کرنے والی اس تنظیم کے 75 سال مکمل ہونے پرجشن کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔

تازہ ترین