• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

جمائما خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں ان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی پہلی جھلک شیئر کی گئی تھی۔

پہلی جھلک میں اداکارہ للی جیمز اور اداکار شہزاد لطیف کو ایشیائی طرز کا رنگین لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، فلم ممکنہ طور پر آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارتی فلم مام میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

جمائما کی نئی آنے والی فلم میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا بھی ہوگا۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔

 جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید