• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی: لاہور بدستور پہلے نمبر پر


فضائی آلودگی میں آج بھی پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور پہلے نمبر پر ہے، جہاں تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں کرانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے اہم شہروں کی درجہ بندی کی فہرست میں لاہور 236 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے اوپر موجود ہے۔

اس فہرست میں بھارتی شہر کولکتہ 226 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار
ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار

پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی بے قابو ہے، پاکستان میں 2 شہروں میں فضائی آلودگی لاہور سے بھی زیادہ ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے اہم شہروں کی درجہ بندی کے مطابق فضائی آلودگی میں گوجرانوالہ 283 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے اور بہاولپور 270 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور اس فہرست میں تیسرے اور ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ساتویں نمبر جگہ بنا پایا ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 166 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین