• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو اداروں پر یقین نہیں، حسان خاور

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے ایک طرف اداروں پر یقین نہیں رکھتے اور پھر وہ آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے ہیں۔

حسان خاور نے نے الحمراآرٹس کونسل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ساری جوانی دنیا گھومی لیکن آج اپنے وطن میں رہ کروطن کا سوچ رہے ہیں،لیکن نواز شریف جب اقتدار میں ہوتے ہیں توپاکستان میں ورنہ لندن کے علاوہ کچھ سوچتے نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم والے اگر اپنا مارچ پہلے کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کو ہیٹرز لگوا دیتے ہیں، ایک طرف اداروں کی عزت اور ان پریقین نہیں رکھتے اورپھروہ آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ یہ وہ پارٹی ہے جس کی لیڈر شادی میں بھارتی ڈیزائینر کے کروڑوں روپے کے جوڑے پہنتی ہیں، کروڑوں روپے انہوں نے بھارتی ڈیزائینر ز کو دے دیئے، یہ کروڑوں روپے پاکستانی ڈیزائینر ز کو دے دیتے تاکہ اس لوٹے ہوئے پیسہ کا فائدہ پاکستان کو ہی ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب چاہتے ہیں سیاحت میں نجی سرمایہ کاری لائی جائے، پنجاب حکومت چاہتی ہے سیاحت سے لوگوں کو روزگار ملے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کوشش کر رہے ہیں پاکستان کا نام دنیا میں ممتاز کیا جائے۔

تازہ ترین