• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اب بڑی اسکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر اپنے شوہر، اداکار مانی کی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کی ایک جھلک جاری کردی ہے۔

انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ان کا فل اسٹاپ ہے‘۔


مانی اس فلم میں کس طرح کے کردار میں نظر آئیں گے، اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تاہم، فلم’عشرت میڈ اِن چائنہ‘کی کاسٹ میں محب مرزا، شمعون عباسی، صنم سعید، مانی، سارہ لورین، نیئر اعجاز، شبیر جان اور علی کاظمی شامل ہیں۔

اس فلم میں فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی (HSY) کو منفی کردار میں متعارف کرایا جائے گا۔ 

یہ فلم ایک ایکشن فلم ہے جو کہ ایک گینگ دشمنی کے گرد گھومتی ہے اور اسے 2020 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال یہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔

تاہم، اب اطلاعات کے مطابق اس فلم کو اگلے سال 24 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین