• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جب شاہد کپور کو شُوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر 25 ٹانکے آئے
جب شاہد کپور کو شُوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر 25 ٹانکے آئے

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی فلم ’جرسی‘ کی شُوٹنگ کے دوران منہ پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اُن کے چہرے پر 25 ٹانکے آئے۔

شاہد کپور نے حال ہی میں اپنے زخمی ہونے کی ویڈیو  انسٹا گرام پر پوسٹ کی اور ساتھ بتایا کہ فلم ’جرسی‘ کی شُوٹنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔


فلم کی بی ٹی ایس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور شدید زخمی ہوتے ہیں اور ان کے چہرےسے بہے والے خون کے نتیجے میں ان کی شرٹ اور ہاتھ لال ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شاہد کپور کو اپنی اسپورٹس فلم ’جرسی‘ کی شوٹنگ کے دوران گیند لگنے سے ہونٹ کے اردگرد 25 ٹانکے آئے تھے ۔

شاہد کپور کی فلم ’جرسی‘ اسی نام کی تیلیگو فلم کا ہندی ریمیک ہے اور رواں برس 31 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین