• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب عمران خان نے ’جنون‘ کے سلمان احمد کو کرکٹ ٹیم میں شامل کیا

پاکستان کے مشہور و معروف ’جنون‘ بینڈ کو کون نہیں جانتا لیکن ان کے بارے میں یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ پاکستان  کرکٹ ٹیم میں بھی شامل کیے جاچکے ہیں۔

سلمان احمد کو کرکٹ ٹیم میں موجودہ وزیر اعظم اور اُس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے شامل کیا تھا۔

گزشتہ دنوں سلمان احمد نے عمران خان کے ہمراہ وہی یادگار تصویر شیئر کی اور اس خوشگوار واقعے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا۔

سلمان احمد کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان سمیت وسیم اکرم، رمیز راجہ، ذاکر خان اور سلیم ملک بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر پر سلمان احمد نے 1985 میں بنگلہ دیش روانگی سے قبل ٹیم کے ممبروں کی ایک گروپ فوٹو شیئر کی۔


تصویر میں عمران خان ، سرفراز نواز ، سلیم ملک ، وسیم اکرم ، سلمان احمد اور دیگر افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نوجوانی سے ہی کرکٹ کا دیوانہ تھا، لاہور کی گلیوں میں کرکٹ کھیلتے اور عمران خان کو کھیلتے دیکھتا بڑا ہوا۔

سلمان احمد نے لکھا کہ عمران خان نے مجھے پہلے دورہ بنگلادیش کیلئے ٹیم میں منتخب کیا تھا، یہ میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔

تازہ ترین