وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج کل ’اولڈ ٹائم فوٹوز‘ کے عنوان سے اپنی پُرانی یادگار شیئر کی جارہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے کرکٹ کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
عمران خان کے انسٹاگرام پر 1987 کے یادگار انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں عمران خان کوٹ پینٹ میں ملبوس ہیں۔
اس سے قبل عمران خان نے اپنے کرکٹ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ماضی کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھی۔
عمران خان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی 1974 میں لی گئی کرکٹ کے دنوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی تھی۔
عمران خان نے 1971 میں 18 برس کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 1974 میں انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔
70 کی دہائی سے قبل عمران خان لاہور اے، لاہور بی، لاہور گرینز اور آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انگلش کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔
عمران خان نے 1974 میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں ان کے ہمراہ کئی اور پاکستان کرکٹ کے معروف نام بھی دکھائی دیے۔
عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کے ہمراہ سرفراز نواز، شفیق احمد طلعت علی، آصف محمود، ماجد خان اور آصف اقبال موجود ہیں۔