• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کرکٹ کی یادگار تصویر شیئر کردی

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کرکٹ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ماضی کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنادی۔

عمران خان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی 1974 میں لی گئی کرکٹ کے دنوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔

عمران خان نے 1971 میں 18 برس کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 1974 میں انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

70 کی دہائی سے قبل عمران خان لاہور اے، لاہور بی، لاہور گرینز اور آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انگلش کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔

View this post on Instagram

1974

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti) on


اب عمران خان نے 1974 میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں ان کے ہمراہ کئی اور پاکستان کرکٹ کے معروف نام بھی دکھائی دے رہے ہیں۔


عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کے ہمراہ سرفراز نواز، شفیق احمد طلعت علی، آصف محمود، ماجد خان اور آصف اقبال موجود ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان نے والدہ شوکت خانم اور بہن کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔

وزیر اعظم تصویر میں والدہ اور بہن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں کسی پارک میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔

تازہ ترین