• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی حرمین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی 2 ٹیمیں تشکیل


کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی حرمین کے قتل کے معاملے پر پولیس چیف نے 2 ٹیمیں بنادی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں کمسن بچی کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اعلیٰ سطح کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹیم ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کی نگرانی میں بنائی گئی ہے، جس کے دیگر اراکین میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارب مہر اور ایس پی گڈاپ شامل ہیں۔

دوسری ٹیم ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس میں ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز اور ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کو واقعے کی تفتیش والی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں منزل پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مِنی مارٹ میں لوٹ مار کرکے بھاگ رہے تھے۔

اسی دوران مارٹ میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نے ان پر فائرنگ کی تو دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس اندھے تبادلے کی زد میں 4 سالہ حرمین جاں بحق ہوگئی تھی۔

تازہ ترین