اسلام آباد(آئی این پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کبھی قرض کی قسط اتنی کم نہیں تھی، جتنی اس منصوبے کے لیے مختص کی گئی ہے، اگر کوئی 20لاکھ کا قرضہ لیتا ہے تو اس کی ماہانہ قسط صرف11ہزار روپے بنے گی، تاریخ میں اس سے پہلے کبھی قرض پر اتنا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، جمعہ کو اسلام آباد میں منعقدہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ پہلے بینک اسٹاف اتنے ٹرینڈ نہیں تھے جو لوگوں کی مدد کرسکے مگر اب صورت حال بہت تبدیل ہے کیونکہ لوگوں کو ہر حوالے سے مطمئن بھی کیا جارہا ہے۔