• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبال پلیئرز کے ساتھ کھڑا کردیا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

فٹ بال کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن فیفا نے پاکستان کے شاہین آفریدی کو فٹبال کے عظیم پلیئرز کے ساتھ کھڑا کر دیا۔

فیفا ورلڈ کپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ جاری کی گئی ہے۔

پوسٹ پر لیونل میسی، نمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی دکھائی گئی ہے۔

چاروں پلیئرز میں مشترکہ بات ان کا جرسی نمبر 10 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی ہوسٹ کا مقصد ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ مختلف ملکوں میں سوشل میڈیا فینز اینگجمنٹ کے لیے فیفا کے لیے مقامی ڈیجیٹل ٹیمز کام کر رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید