سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔
چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کرے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہوگا، وقوف عرفات جمعرات 5 جون کو ہوگا۔
میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کرے گی۔
سلطنت عمان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، جمعہ 6 جون کو عید الاضحیٰ ہوگی۔
دوسری جانب ملائیشیا اور برونائی میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔
ملائیشین میڈیا کے مطابق ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ برونائی میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق برونائی دارالسلام میں بھی عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔