• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس کراچی کے شہریوں سے کتنے موبائل چھینے گئے؟


کراچی میں ایک سال کےدوران جرائم کی شرح مزید بڑھ گئی، رواں برس شہریوں سے 24 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔

پولیس کے مطابق سال 2020ء میں کراچی میں 20 ہزار 743 موبائل فون چھینے گئے جبکہ سال 2021 میں کراچی میں اب تک 24130 موبائل فون چھینے  جا چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کراچی میں 1ہزار 560 گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں، سال 2021ء میں اب تک 2 ہزار 60 گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئی ہیں۔

سال 2020 میں کراچی سےتقریباً ساڑھے35 ہزار موٹرسائیکلیں جبکہ اس سال اب تک تقریباً 50 ہزار موٹر سائیکلیں چھینی گئیں یا چوری کی گئیں ہیں۔

گزشتہ سال کراچی میں 507 افراد قتل کیے گئے، سال 2021ء میں اب تک 541 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں اغواء برائےتاوان کی گزشتہ سال 24 اور اس سال 55 وارداتیں ہوئیں ہیں، سال 2020ء میں کراچی میں بھتے کی 151 اس سال 116 وارداتیں ہوئیں۔

تازہ ترین