• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف فتح پر پاکستانی کھلاڑیوں کا جذبات کا اظہار

ایشیاکپ انڈر 19 کے گروپ میچ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

دبئی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے گروپ’اے‘ کے میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم اس فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

کپتان قاسم اکرم نے اس فتح پر محمد شہزاد اور احمد خان کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔

انڈر 19 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ محمد شہزاد نے بہت زبردست بیٹنگ کی اور میچ بنایا جبکہ احمد خان نے بہترین انداز میں میچ فنش کیا۔

میچ میں 5 وکٹیں لینے والے بولر ذیشان ضمیر نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ارادہ کرکے آیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔

بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنانے والے محمد شہزاد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ایک بڑا مقابلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ خواب تھا بھارت کے خلاف ایسی پرفارمنس دوں، جس سے پاکستان جیتے، اللّٰہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین