• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

چھٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شوٹ لگاکر ایونٹ کا شاندار افتتاح کیا، انہوں نے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

نیوی شوٹنگ رینج پی این ایس بہادر کراچی میں چیمپئن شپ کا افتتاح وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے پوائنٹ ٹو ٹو رائفل سے کیا۔

کمانڈر عرفان تاج اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ غضنفر عباس نے وزیراعلیٰ سندھ کو شوٹنگ رینج کا وزٹ کروایا، اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

اس سے قبل ہونے والی تقریب میں مہمانِ خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس میں نیوی کے جوانوں نے زبردست سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ شوٹنگ کا کھیل پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات دی جائیں تو یہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں جس میں تینوں مسلح افواج، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے شوٹر شامل ہیں، ایونٹ میں 27 مقابلے کھیلے جائیں گے جو 2 جنوری تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین