• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز سے فنکاروں کی ملاقات، شہباز گِل کو ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو فنکاروں کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تصویر پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

کامیڈین اور اداکار طاہر انجم نے شہباز گل کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ فنکاروں کو نیچا دکھانے سے پہلے اپنا عہدہ دیکھ لیں۔


اداکار طاہر انجم کا مزید کہنا تھا کہ یہی سب سے بڑی تبدیلی ہے کہ نواز شریف ملک کے فنکاروں اور عام عوام سے مل رہے ہیں جبکہ عمران خان صرف اشرافیہ اور سرمایہ داروں سے مل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف سےفنکاروں کی ہونےوالی ملاقات کی تصویر شیئر کی تھی اور اس پر طنزیہ انداز میں لکھا تھا کہ’لندن میں نواز شریف کی اہم ملاقات، حکومت کی تبدیلی کا پلان طے پا گیا۔‘

تازہ ترین