• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایم پنجاب اوپن اسکواش: طیب اسلم، اسرار احمد فائنل میں پہنچ گئے

طیب اسلم اور اسرار احمد نے سی ایم پنجاب اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، ٹائٹل کے لیے مقابلہ کل ہوگا۔

پنجاب اسکواش کورٹس پر جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے نمبر ایک طیب اسلم نے سلمان سلیم کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دے دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں اسرار احمد نے عاصم خان کو دلچسپ میچ میں دو کے مقابلے میں 3 گیمز سے شکست دی۔

طیب اسلم اور اسرار احمد کل فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

تازہ ترین