• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیزا ڈلیوری بوائے کو لوٹنے کی کوشش، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پیزا ڈلیوری بوائے کو زخمی کردیا جسے نشتر منتقل کردیا گیا ،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق 27 سالہ ڈلیوری بوائے شان منور پیزا دینے کے لئے جارہا تھا کہ نیو ملتان تھانہ چو ک کے قریب اسے 3 نامعلوم مسلح افراد نے روک کرلوٹنے کی کو شش کی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو گیاجسے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ملتان سے مزید