• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور مریم نواز نے الیکشن ہارنے کے باوجود حکومت بنائی ہے، حامد خان

حامد خان : فوٹو فائل
حامد خان : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت سے متعلق کٹھ پتلی والی بات درست ہے، شہباز شریف اور مریم نواز نے الیکشن ہارنے کے باوجود حکومت بنائی ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام  آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے  حامد خان نے کہا کہ حکومت چھوڑیں اور پھر آکر بات کریں تو بات سمجھ میں آتی ہے، ناجائز حکومت میں رہتے ہوئے یہ کس منہ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعتیں اس دھاندلی میں شامل نہیں ان کے ساتھ اتحاد بن گیا ہے، کوئی سیاسی جماعت آئندہ شفاف طریقے سے چلنے کو تیار ہے تو بات کرنے میں ہرج نہیں۔

 حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کیلئے ہماری پٹیشن دائر ہے، بغیر کسی تحقیقات کے تمام واقعات پی ٹی آئی پر ڈالنا ناجائز ہے، فارم 45 اور 47 سے متعلق پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 6 ججوں کے خط کا معاملہ فل کورٹ کو سننا چاہیے، فل کورٹ کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ تمام دستیاب جج شامل ہوں۔

قومی خبریں سے مزید